دنیاکےقدیم ترین آبادشہروں کی فہرست جاری

دنیا کے قدیم ترین آباد شہر کون سے ہیں؟جہاں ہزاروں برسوں سے انسان مقیم ہیں اور یہ شہر آج بھی آباد ہیں۔دنیا کے قدیم ترین شہروں کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دنیا کے قدیم ترین شہروں میں پہلے نمبر پر فلسطینی شہراریحا ہے، جو فلسطین کے مغربی کنارے وادیٔ اردن میں واقع ہے،اس شہر کے مشرق میں دریائے اردن اور مغرب میں یروشلم کا قدیم شہر ہے،اسے دنیا کے قدیم ترین آباد شہروں میں شمارکیا جاتا ہے۔
ماہرین ِآثار قدیمہ نے اریحا میں 20 سے زیادہ بستیوں کی باقیات کا پتا لگایا ہے، جن میں سب سے قدیم بستی 11 ہزار سال پرانی ہیں۔
ماہرین کے بقول اس شہر کی حفاظتی دیواریں 9 ہزار سال قبل تعمیر کی گئیں،یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کا قدیم ترین حفاظتی دیواروں والا شہر بھی قرار دیا جاتا ہے۔دنیا کے قدیم ترین اورآباد شہروں میں دوسرے نمبر پر ملک ِ شام کا شہر دمشق ہے،جوشام کا دارالحکومت بھی ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ کو دمشق شہر سے ہزاروں سال پرانی انسانی بستیوں کے شواہد ملے ہیں۔یونیسکو کے مطابق دمشق کی بنیاد 8 سے 10 ہزار سال قبل رکھی گئی تھی۔شام ہی کا ایک اور شہر حلب بھی ہزاروں سال پرانا ہے۔
ماہرین کے خیال میں اس کی بنیاد 5 سے 8 ہزار سال قبل کسی وقت رکھی گئی اوریہاں 3 ہزار پرانی بستیوں کے شواہد ملے ہیں۔















