دنیاکے کس ملک میں جڑواں بچوں کی شرح غیر معمولی ہے؟

فیچر:( کاظم جعفری)
دنیاکے کس ملک میں جڑواں بچوں کی شرح غیر معمولی ہے؟عالمی سطح پر جڑواں بچوں کی شرح ِ پیدائش کیا ہے؟دلچسپ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
عام طور پر نائیجیریا کے علاقے اگبو اورا آنیوالے مقامی افراد میں ایک جیسے لباس پہنے ہوئے جوڑوں کی بڑی تعداد دیکھی جاتی ہے، جہاں سیکڑوں لوگ خود ساختہ دنیا کے جڑواں دارالحکومت میں ایک سالانہ میلے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔اس میلے میں ایک ساتھ ایک سے زیادہ بچوں کی پیدائش کے غیر معمولی تناسب کا جشن منایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وہاں کے مقامی بادشاہ جو خود بھی جڑواں ہیں اور یوروبا نسل سے تعلق رکھتے ہیں کا کہنا ہے کہ اگبو اورا میں شاید ہی کوئی ایسا خاندان ہو، جس کے ہاں جڑواں بچے نہ ہوں۔
رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح تقریباً 12 فی ہزار ہے،مگر سائنسی مطالعات اور ہسپتالوں کے ریکارڈز کے مطابق افریقی شہر اگبواورا میں یہ شرح 50 فی ہزار پیدائش کے قریب ہے۔افریقی ملک نائیجیریا کےاس شہر میں ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ جڑواں بچوں کی کثرت ان کیلئے ایک نعمت ہے،کیونکہ قسمت کے بغیر جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا جا سکتا۔ یہ خدا کا خاص تحفہ ہوتا ہے۔