دنیا بھر سےامریکا جانیوالے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ

0
10

امریکی سیاحت کودھچکا، امریکا جانیوالے سیاحوں میں نمایاں کمی،امریکا جانیوالے جاپانی، یورپین اور ایشین ٹورسٹوں کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈکی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال چھٹیوں میں امریکا کا رُخ کرنیوالے جاپانی، کینیڈین، میکسیکین اور جرمن سیاحوں کی امریکا میں ہوٹل بکنگ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
ٹریول اینڈ ٹور آپریٹر ادارے ہالیڈے میکرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے جانیوالے ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر کے بیشتر سیاحوں نے امریکا آنے کا پروگرام تبدیل کردیا ہے۔اس حوالے سے آن لائن ہوٹل بکنگ میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے، عالمی معاشی حالات کے پیشِ نظر امریکا اور برطانیہ کا سیاح اس وقت سیاحت کیلئے اندرونِ ملک ڈیسٹی نیشنز کا انتخاب کر رہے ہوتے ہیں۔
اسی طرح جاپان، کینیڈا اور میکسیکو کے سیاحوں کے امریکا میں ہوٹل بکنگ میں ڈبل ڈجٹ کا فرق آیا ہے، بالخصوص کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگنے کے اعلان کے بعد یہاں سے آنیوالے مسافروں اور سیاحوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
دوسری جانب کینیڈا میں امریکی صدر ٹرمپ کے کینیڈا کو 51ویں سٹیٹ کے طور پر ضم ہونیوالے بیان پر ناراضی پائی جاتی ہے۔گزشتہ مہینے امریکی حکومت اور ٹور ازم آفس کی جانب سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار میں بھی بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال مارچ میں 11 اشاریہ 6 فیصد کی کمی غیر ملکیوں کی آمد میں کمی کی صورت میں ہوئی ہے۔

Leave a reply