دنیا بھر میں یوٹیوب کیوں بند ہوئی؟ گوگل کا بیان سامنے آ گیا

دنیا بھر میں گزشتہ روز یوٹیوب کیوں بند ہوئی؟ گوگل نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔
دنیا بھر میں مقبول ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی سروس گزشتہ روز جمعرات کی صبح عالمی سطح پر متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے ہزاروں صارفین، بشمول پاکستان کے ویڈیوز دیکھنے اور سٹریمنگ سے قاصر رہے۔ یہ مسئلہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا، جس کے دوران صارفین کو ویڈیو چلانے میں ’’پلے بیک ایرر‘ ‘جیسے پیغامات موصول ہوتے رہے۔ اس دوران یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب ٹی وی جیسی سروس بھی متاثر ہوئیں۔
ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ ڈٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں صارفین نے یوٹیوب کے بند ہونے کی شکایات درج کیں۔اس حوالے سےیوٹیوب کی ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے کہ وہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ صارفین کو یوٹیوب، یوٹیوب میوزک یا یوٹیوب ٹی وی پر ویڈیوز دیکھنے میں دشواری ہو رہی ہے، ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش میں ہیں، آپ کے صبر کا شکریہ۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق یہ مسئلہ عالمی نوعیت کا تھا اور امریکا، یورپ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک میں دیکھا گیا۔ اس خرابی کی ممکنہ وجوہات میں تکنیکی مسئلہ، سرورز پر زیادہ لوڈ یا سائبر حملے شامل ہو سکتے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی تصدیق شدہ وجہ سامنے نہیں آئی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ یوٹیوب نے کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد سروسز کو بحال کر دیا ہے، تاکہ صارفین دوبارہ سہولت سے ویڈیوز سے لطف اندوز ہو سکیں۔