
دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونیوالی ایپس کون سی ہیں؟گزشتہ ماہ چیٹ جی پی ٹی نے ڈاؤن لوڈنگ میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اوپن اے آئی کی چیٹ جی پی ٹی مارچ کے مہینے میں دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپ بن گئی۔چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں یہ غیر معمولی اضافہ اس کے نئے تصویری تخلیق کے فیچر کے بعد دیکھنے میں آیا ۔ اس فیچر کی بدولت صارفین گیبلی انداز میں تصاویر بنا رہے ہیں، جس کا رجحان سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں چیٹ جی پی ٹی کے 46 ملین یعنی چار کروڑ ساٹھ لاکھ ڈاؤن لوڈز ہوئے ،جو معمولی فرق سے انسٹاگرام سے بھی زیادہ تھے۔چیٹ جی پی ٹی کو مجموعی طور پر 46 ملین ڈاؤن لوڈز ملے، جن میں 13 ملین آئی او ایس پر اور 33 ملین اینڈرائیڈ پر ہوئے۔چیٹ جی پی ٹی کی یہ شاندار پیشرفت ناقابلِ تردید ہے، فروری سے مارچ کے درمیان ایپ کے ڈاؤن لوڈز میں 28 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2025 کی اسی مدت میں 148 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ اعداد و شمار اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں کس قدر اضافہ ہوا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
ستمبر 12, 2026پولینڈ میں انسانوں کے حق کیلئے روبوٹس سڑکوں پر نکل آئے
ستمبر 11, 2026ایپل نے فولڈ ایبل سمارٹ فون آئی فون ڈیو متعارف کرادیا
ستمبر 10, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کےسابق ٹیسٹ کرکٹروزیرمحمد95برس کی عمرمیں انتقال کرگئے
اکتوبر 13, 2025 -
آئی ایم ایف کایواےای سے2ارب ڈالررول اوورکرانےکامطالبہ
فروری 26, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














