دنیا میں پہلی بار روبوٹس کے درمیان باکسنگ کے منفرد مقابلے کا انعقاد

0
5

دنیا میں پہلی بار روبوٹس کے درمیان باکسنگ کے منفرد مقابلے،چینی روبوٹکس کمپنی یونی ٹری کی جانب سے دنیا کے پہلے روبوٹس باکسنگ میچ کا انعقادکیاگیا۔
روبوٹس مقابلہ رواں ماہ25 مئی کی شب چینی شہر ہوانگزو میں ہونیوالے اس منفرد مقابلے کو چین کے ایک ٹی وی پر براہ راست نشر بھی کیا گیا۔
اس دلچسپ مقابلے میں 4 یونی ٹری جی 1 روبوٹس ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔ان کے میچز دو، دو منٹ کے 3 راؤنڈز پر مشتمل تھے اور ان روبوٹس کو انسانی آپریٹرز کنٹرول کر رہے تھے۔اس مقابلے میں روبوٹس کو صرف سر یا پیٹ پر مکے یا کک مارنے کی اجازت دی گئی تھی۔
یونی ٹری جی 1 روبوٹس 4.3 فٹ لمبے ہوتے ہیں اور وزن 35 کلوگرام ہوتا ہے۔ان روبوٹس کو چینی کمپنی نے 2024 میں متعارف کرایا تھا۔
ماہرین کے مطابق ان مقابلوں سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ اپنے حریفوں کے حملوں کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور رئیل ٹائم میں بدلتے ماحول سے مطابقت پیدا کرسکتے ہیں۔
ماہرین کے بقول اس صلاحیت سے روبوٹس کو صنعتی ماحول یا امدادی سرگرمیوں کے دوران رکاوٹوں سے بچنے میں مدد ملے گی اور مختلف کاموں کیلئے ان کی افادیت بڑھ جائے گی۔یہ باکسنگ میچز بنیادی طور پر روبوٹس کے مکینکل سٹرکچر، موشن کنٹرول، سنسرز فیوژن اور دیگر صلاحیتوں کی آزمائش کیلئے منعقد کیے گئے۔
انسانی کنٹرول کے باوجود میچز کے دوران روبوٹس کو کافی مشکلات کا سامنا ہوا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ابھی بھی انہیں رئیل ٹائم میں کنٹرول کرنے کیلئے کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply