پاکستان ٹوڈے: دنیا کا امیر ترین شخص بننے کی دوڑ لگ گئی۔ پہلے اور دوسرے نمبر پر سخت مقابلہ۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر دنیا کے امیر ترین افراد کون ہیں؟۔۔۔تازہ ترین تفصیلات منظر عام پرآ گئیں۔۔۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایمازون کے بانی جیف بیزوز اوردنیا کی پرتعیش اشیا بنانیوالی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ کے درمیان دنیا کا امیر ترین شخص بننے کا مقابلہ جاری ہے۔
اس دوران کئی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بنے اور پھر برنارڈ آرنلٹ ان کو پیچھے چھوڑ کر اوپر آگئے،مگر اب ایک بار پھر ایمازون کے بانی دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور برنارڈ آرنلٹ پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اس میں درحقیقت جیف بیزوز کا کمال نہیں، بلکہ برنارڈ ارنلٹ کا صرف 24 گھنٹوں کے دوران 6.73 ارب ڈالرز سے محروم ہونا ہے۔
جبکہ زشتہ چند ہفتوں کے دوران انہیں 27 ارب ڈالرز کا نقصان ہو چکا ۔بلوم برگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق جیف بیزوز 205 ارب ڈالرز کے ساتھ اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، جبکہ برنارڈ آرنلٹ 203 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔کافی عرصے تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اس وقت 202 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔
یعنی ایلون مسک بھی جلد دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کر سکتے ہیں۔ان کے بعدمیٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 169 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے ،جبکہ گوگل کے شریک بانی لیری پیج 156 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔