دنیا کا سب سے بڑا پیٹرول سٹیشن کس ملک میں واقع ہے؟

0
10

دنیا کا سب سے بڑا پیٹرول سٹیشن کہاں ہے؟اس سٹیشن کو کب تعمیر کیا گیا اور اس کی خصوصیات کیا ہیں؟جدید اور سہولیات سے آراستہ پیٹرول سٹیشن کے حوالے سے حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
دنیا کا سب سے بڑا پیٹرول سٹیشن بکیز ہے، جو امریکی شہر ٹیکساس میں واقع ہے۔یہ سٹیشن 2024 میں کھولا گیا اور اس کا رقبہ 75 ہزارمربع فٹ ہے ،جو اسے دنیا کا سب سے بڑا پیٹرول سٹیشن بناتا ہے۔اس سٹیشن کی چند اہم خصوصیات ہیں ،جو اسے دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں، جیسے کہ 120 فیول پمپس، 600 سے زائد پارکنگ سپیسز اور 20 الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ سٹیشنزوغیرہ۔اس کے علاوہ یہاں 200 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں اور یہ پیٹرول سٹیشن 24 گھنٹے اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔
دیگر سہولیات میں یہاں مختلف کھانوں کی اقسام ہوم میڈ فَج، باربی کیو سینڈوچز، بیکری آئٹمز، بیور نگٹس اور دیگر سنیکس شامل ہیں۔علاوہ ازیں یہاں انتہائی صاف ستھرے اور جدید باتھ رومز بھی تعمیر کیے گئے ہیں ،جبکہ گفٹ شاپ اور سووینئرز کی وسیع رینج بھی یہاں موجود ہے۔
ذہن نشین رہے کہ اس سے قبل ٹینیسی امریکا میں واقع بکیز کی ایک اور برانچ سٹیشن 74 ہزار مربع فٹ کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا پیٹرول سٹیشن تھا۔

Leave a reply