دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کیا واقعی نیا ریکارڈ قائم کرنیوالی ہے؟دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ایپل کے تجزیہ کار جیف پیو نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 17 کا سلِم ورژن جلد لانچ ہونیوالا ہے۔ایپل دنیا کی واحد کمپنی نہیں،جودنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون لانچ کرنیوالی ہے۔اس سے قبل جنوبی کوریا کی مشہور کمپنی سام سنگ کے بارے میں بھی لیکس سامنے آ چکی ہیں کہ وہ دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون گلیکسی S25لانچ کرنیوالی ہے ،جس کی موٹائی صرف 5.6 ملی میٹر ہو گی۔ تاہم آئی فون 17 کو دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون بنانے کیلئے اس کی موٹائی صرف 6 ملی میٹر رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئی فون 17 کے ڈیزائن کیلئے 6 ملی میٹر کی پیمائش کو باقاعدہ منظوری مل جاتی ہے تو یہ رواں سال لانچ ہونیوالے آئی فون 16 کے مقابلے میں نمایاں طور پر پتلا ہو گا۔آئی فون 17 ایئر کے بارے میں ابھی بہت کم تفصیلات سامنے آئی ہیں ،تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس میں 6.6 انچ کا ڈسپلے ہو گا، جو ایلومینیم چیسس کے اندر موجود ہو گا، ممکنہ طور پر ایپل انٹیلی جنس کو سپورٹ کرنیوالا A19 ایس او سی ہو گا، 8GB ریم، ایک سنگل 48MP بیک کیمرہ، فیس آئی ڈی کی سپورٹ کے ساتھ 24MP کا فرنٹ کیمرہ اور ایپل کا ڈیزائن کردہ 5G موڈیم ہو گا۔
میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024یوٹیوب پریمیم سروس سے صارفین کوکیا شکایت ہے؟
نومبر 18, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مخصوص نشستوں کامعاملہ:حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا
جولائی 27, 2024 -
سورج کو چھونے کا مشن اختتام کے قریب
اپریل 13, 2024 -
مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
جولائی 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔