دنیا کا سرد ترین مقام کہاں اور کس علاقے میں واقع ہے؟

0
5

دنیا کا سرد ترین مقام کہاں اور کس علاقے میں واقع ہے؟زمین کے اس سرد ترین علاقےکا درجہ حرارت کیا ہے؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کی ارتھ آبزرویٹری سیٹیلائٹ ،زمین کا مشاہدہ کرنیوالی خلائی رسد گاہ کے مطابق زمین پر سرد ترین مقام براعظم انٹارکٹیکا میں واقع ایک پہاڑی چوٹی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق زمین کے اس سرد ترین مقام کا درجہ حرارت مریخ کے بعض علاقوں سے بھی بہت کم ہے۔یہ چوٹی براعظم انٹارکٹیکا کے مشرقی سطح مرتفع میں ہے۔
ناسا کے مطابق یہاں سردیوں میں درجہ حرارت منفی 135 اعشاریہ 8 ڈگری فارن ہائٹ تک گرجاتا ہے اور اگر کسی انسان کواس قدر منفی درجہ حرارت کا براہ راست 10 منٹ تک سامنا کرنے پڑے تو وہ فروسٹ بائٹ میں مبتلا ہوسکتا ہے ، فروسٹ بائٹ میں جسم کے اعضا ٹوٹ کر گرجاتے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق انٹارکٹیکا کی اس برفانی پہاڑی چوٹی کے مقابلے میں مریخ کا اوسط درجہ حرارت 81 ڈگری فارن ہائٹ ہے، مگر سردیوں میں یہ منفی 220 ڈگری تک گرجاتا ہے۔ مریخ کا منفی81 ڈگری فارن ہائٹ ٹمپریچر اس لیے ہے،کیونکہ مریخ زمین کے مقابلے میں سورج سے بہت دوری پر ہے۔

Leave a reply