دنیا کا منفرد ائیرپورٹ، جہاں ٹیک آف اور لینڈنگ مشکل ترین ہے

0
1

دنیا کا منفرد ائیرپورٹ، جہاں جہاز اتارنا اور پھر اڑانا سب سے مشکل ہے۔دنیا بھر کے پائلٹ اس ایئر پورٹ کو ٹیک آف اورلینڈنگ کیلئے انتہائی مشکل قرار دیتے ہیں۔
روزانہ دنیا بھر میں ہزاروں طیارے اڑان بھرتے ہیں، جبکہ فضائی سفر ایک سے دوسری جگہ پہنچنے کا محفوظ ترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 40 ہزار سے زائد ایئرپورٹس ہیں، جن کا حجم مختلف ہے،کچھ کا رن وے بہت بڑا، جبکہ کچھ کا رن وے بہت چھوٹا ہوتا ہے، تاہم دنیا کے چند ایئر پورٹس ایسے بھی ہیں ،جہاں سے اڑان بھرنا یا وہاں اترنا انتہائی مشکل ہے اورصرف ماہر پائلٹس ہی یہاں کامیابی سے ٹیک آف یا لینڈنگ کر پاتے ہیں۔
دنیا میں ایک ایسا ہی منفرد ایئرپورٹ نیپال میں موجود ہے ، جسے لوکلا Lukla یا تینزنگ ہلیری ایئرپورٹ پکارا جاتا ہے،یہ ایئر پورٹ سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے،اس ایئرپورٹ کا جغرافیائی مقام اور موسم اسے طیاروں کی لینڈنگ کیلئے مشکل اور خطرناک بناتا ہے۔
اس ایئر پورٹ کو ماؤنٹ ایورسٹ کا دروازہ بھی مانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پائلٹوں کیلئے یہاں ٹیک آف یا لینڈنگ مشکل ہے ،کیونکہ انہیں بلند و بالا چوٹیوں کے درمیان زگ زیگ سفر کرنا پڑتا ہے۔اس کے ساتھ 1800 فٹ کا مختصر رن وے اور ا س ایئر پورٹ میں ناکافی فضائی سہولیات بھی جہاز کو اتارنے یا اڑان بھرنے کیلئے مشکلات کا باعث ہیں۔

Leave a reply