دنیا کا منفرد رمضان المبارک !سورج کی روشنی میں ہی سحری اور افطاری

سورج کی روشنی میں ہی سحری اور افطاری، دنیا کاایسا منفرد رمضان کہاں ہوتا ہے؟دلچسپ اور حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دنیامیں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں ،جہاں سورج بہت کم وقت کیلئے غروب ہوتا ہے یا بالکل غروب نہیں ہوتا، لہٰذا ایسے علاقوں میں اکثر مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ کے اوقات کے مطابق سحری اور افطاری کی جاتی ہے۔
ایسا ہی ایک شہر نوویک کینیڈا میں بھی ہے، جو برفیلے آرکٹک سرکل پر واقع ہے اور اس سال ماہ رمضان میں یہاں سورج غروب نہیں ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ یہاں کی مسلم آبادی سورج کی روشنی میں ہی سحری اور افطاری اور نمازتراویح ادا کرتی ہے۔
اس علاقے میں موجود مڈ نائٹ سن مسجد دنیا کے سب سے شمال میں واقع مساجد میں سے ایک ہے۔یہاں آباد مسلمان اسلامی تعلیمات اور طریقوں کے مطابق سحری، افطاری اور تراویح کیلئے اوقاتِ کار طے کرتے ہیں۔یہ مسجد مہاجر مسلمانوں کیلئے 2010 میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس مسجد کی عمارت ونی پیگ، مانیٹوبا صوبے میں بنائی گئی تھی اور ٹرک کے ذریعے 4 ہزار کلومیٹر شمال میں لے جائی گئی۔
اب یہ مغربی نصف کرہ کی سب سے شمالی مسجد ہے۔انویک کے علاقے میں سال میں 50 دن سے زیادہ 24 گھنٹے سورج چمکتا ہے اور تقریباً 30 دن قطبی راتیں ہوتی ہیں اور اس دوران سورج نکلتا ہی نہیں ،یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگوں نے رمضان کےدوران یہ اصول بنایا ہے کہ وہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کے مقامی وقت پر عمل کریں گے۔
9مئی واقعات کیس :عدالت نےسماعت عیدکےبعدتک ملتوی کردی
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
طبی ماہرین کا کینسر کی نئی دوا تیار کرنے کا دعویٰ
فروری 28, 2024 -
کراچی سےراولپنڈی جانےوالی تیزگام حادثےکاشکار
مارچ 11, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔