دنیا کا وہ ملک جہاں شرحِ پیدائش صفراور آبادی پانچ سو افراد پر مشتمل ہے
دنیا کاکون سا ملک ہے، جہاں شرحِ پیدائش صفراور آبادی صرف پانچ سو افرادپر مشتمل ہے؟
رقبے اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے چھوٹے، مگر سیاحت کے لحاظ سے بڑے ملک کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بات ناقابلِ یقین ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک بھی موجود ہے، جہاں شرحِ پیدائش صفر ہے، مگر یہ حقیقت ہے۔ویٹیکن سٹی اپنے رقبے اور آبادی کے لحاظ سے ناصرف یورپ، بلکہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ ویٹیکن سٹی رومن کیتھولک چرچ کا مرکز بھی ہے۔
برطانوی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وسیع مذہبی اور ثقافتی اہمیت کے باوجود بھی ویٹیکن سٹی کی آبادی بہت کم ہے، جو اس وقت صرف 499 افراد پر مشتمل ہے۔ویٹیکن سٹی دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں شرحِ پیدائش صفر ہے، کیونکہ یہاں لوگ ریاست کے اندر کام کر کے یا پھر پوپ کی طرف سے دعوت نامہ وصول کرنے کے بعد ہی یہاں کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
پوپ فرانسس جو رومن کیتھولک چرچ کے رہنما ہیں، وہ ویٹیکن سٹی میں رہتے ہیں اور اس ملک کے حکمران بھی ہیں۔ویٹیکن سٹی اپنے چھوٹے سائز کے باوجوددنیا بھر کے سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے، خاص طور پر ان سیاحوں کیلئے جو اس کی تاریخ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا یہاں آکرکوئی روحانی تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس ملک کی سیاحت کرنے کا بہترین وقت اپریل سے پہلے کا ہے، کیونکہ اس وقت یہاں پر سیاحوں کا رش کم ہوتا ہے۔ویٹیکن سٹی اہم مذہبی اور ثقافتی تعمیرات کا مرکز ہے، جن میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا، سسٹین چیپل، ویٹیکن اپوسٹولک لائبریری اور ویٹیکن میوزیم وغیرہ شامل ہیں۔یہاں آنیوالے سیاحوں کیلئےدنیا کی سب سے مشہور پینٹنگز اور مجسموں کی نمائش کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، کیونکہ اس ملک کی معیشت کا مکمل انحصار سیاحتی مقامات کی سیاحت پرہے۔
امریکی صدربننےکےبعدڈونلڈٹرمپ کےایگزیکٹوآرڈرچیلنج
جنوری 22, 2025نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےعہدےکاحلف اٹھالیا
جنوری 21, 2025تمام فارن گینگزاورکرمنلزکاخاتمہ کریں گے،صدرٹرمپ
جنوری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے
اگست 16, 2024 -
بشریٰ بی بی نےبانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبرکھوددی،فیصل واوڈا
نومبر 27, 2024 -
سیاحوں کا پسندیدہ مقام جہاں کبھی بارش نہیں ہوتی
اپریل 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔