دنیا کا وہ ملک جہاں طلبا ہوم ورک کیلئے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں
تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلی،وہ کون سا ملک ہے، جہاں طلبا ہوم ورک کیلئے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟ تعلیمی سروے میں حیران کن اعداد و شمار سامنے آ گئے۔
ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکا میں 70 فیصد سے زیادہ سیکنڈری سکولز کے طلباو طالبات ہوم ورک میں مدد کیلئے اے آئی چیٹ بوٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔
سروے میں مدد فراہم کرنیوالے کیلیفورنیا کے دی ہارکر سکول میں 11ویں جماعت کے ایک طالبعلم سان ہوزے کا کہنا ہے کہ اس نے محسوس کیا کہ میرے اردگرد بہت سے ساتھی طلبا اے آئی لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) استعمال کر رہے ہیں اور خاص طور پر چیٹ جی پی ٹی کو سکول کی بہت ساری اسائنمنٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔طلبا نے متعدد مضامین کیلئے ایل ایل ایم کے استعمال کی بھی اطلاع دی، بشمول لینگویج آرٹس، تاریخ اور ریاضی کے اسائنمنٹ میں۔
امریکی طالبعلم نے پٹسبرگ، پنسلوانیا میں کارنیگی میلن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کے محققین کے ساتھ ملکر 6 ویں سے 12ویں جماعت کے 306 طلبا کا سروے کیا ،تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کتنی بار ہوم ورک کیلئے AI چیٹ بوٹ استعمال کرتے ہیں۔
نتائج سے انکشاف ہوا کہ 71 فیصد طلبا نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہوم ورک کیلئے کم از کم ایک بار لارج لینگویج ماڈلز (LLMs) کا استعمال کیا اور یہ شرح بالغوں میں اے آئی چیٹ بوٹ کے استعمال سے کہیں زیادہ ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔