دنیا کا وہ ملک جہاں ٹرینوں سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ بالکل مفت ہے

0
9

دنیا کا وہ کون سا ملک ہے؟ جہاں ٹرینوں سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ بالکل مفت ہے۔
دنیا بھر میں مسافروں اور سیاحوں کو کسی ایک سے دوسری جگہ جانا ہو یا پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنی پڑے تو کچھ نہ کچھ کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے،مگر دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے، جہاں بسوں اور ٹراموں سے لیکر ٹرینوں تک ہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ملک تھا، جس کے ہر شہر اور قصبے میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کو مفت کیا گیا۔ لکسمبرگ واحدیورپی ملک ہے، جہاں 2020 سے پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہے۔یوںاب مفت پبلک ٹرانسپورٹ کے اس پروگرام کو 4 سال سے زائد عرصہ ہوچکا اور یہاں کے شہریوں سمیت غیر ملکی سیاح اس اقدام کو خوب سراہتے ہیں۔
اس طرح یہ مفت پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنیوالا دنیا کا پہلا ملک بنا ، جبکہ ایک اور یورپی ملک مالٹا میں بھی اکتوبر 2022 میں یہ اقدام کیا گیا۔دونوں یورپی ممالک میں اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق2020 میں لکسمبرگ میں اوسطاً ہر ایک ہزار میں سے 696 افراد کے پاس اپنی گاڑیاں تھیں، جس کے نتیجے میں جگہ جگہ ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا تھا، مگر اب پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہونے کی وجہ سے شہریوںاور سیاحوں کو اپنی گاڑی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

Leave a reply