دنیا کی سب سے بڑی بائیسکل کانیا ریکارڈ بن گیا

0
84

دنیا کی سب سے بڑی اور اونچی بائیسکل کانیا ریکارڈ بن گیا۔

دوفرانسیسی دوستوں کی تیار کردہ بڑی سائیکل ، جسے ’’سٹار بائیک‘‘ کا نام دیا گیا ہے ،نے دنیا کی سب سے بڑی بائیسکل کے گزشتہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔

نکولس بیریوز اور ڈیوڈ پیرونے کچھ عرصہ قبل شرط لگائی کہ وہ دنیا سب سے لمبی سواری کے سائیکل کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل توڑ سکتے ہیں، جسے بالآخر انہوں نے کردکھایا۔ دونوںفرانسیسی دوستوں نے بالکل عام بائیسکل کی طرح دکھائی دینے والی 7.77 میٹر (25 فٹ 5 انچ) کی اونچی سائیکل صرف1000 پاونڈز سے بھی کم لاگت میں تیار کر کےاس پہلے 36 سینٹی میٹر (1 فٹ 2 انچ) بڑی بائیسکل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی بائیسکل میں ایک سیڈل، دو معیاری سائز کے پہیے اور ایک ہینڈل بار دو بریک لیورز سےلگایا گیا ہے۔بلاشبہ ایک عام سائیکل کے برعکس اس کا فریم بہت بڑاہے، جس کے پیڈل پچھلے پہیے سے 16 میٹر (53 فٹ) کی زنجیر سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس سائیکل میں سٹرک پر دیگر راہگیروں کو الرٹ کرنے کیلئے ایک گھنٹی بھی لگائی گئی ہے،جبکہ اس بائیسکل کیلئےٹائر مشیلین(Michelin) کمپنی کی طرف سے مفت فراہم کیے گئے ۔

دونوں فرانسیسی دوستوںڈیوڈ اور نکولس نے اس بائیسکل کی نقاب کشائی گزشتہ دنوں بائیسکل چلانے کے عالمی دن کی مناسب سے سجائے گئے سالانہ سائیکل فیسٹیول میں کی۔اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے اس بائیسکل کو دنیاکی سب سے بڑی اور اونچی سائیکل ہونے کا ریکارڈ تسلیم کرلیا ہے۔

Leave a reply