دنیا کی طویل ترین فلم: جسے دیکھنے کیلئے857 گھنٹے درکار ہیں

رپورٹ.سید راشد یزدانی
0
31

فلم ، تفریح کا ایک آسان اور بہترین ذریعہ ہے اور جب کبھی فلم کی بات ہوتی ہے تو عام طور پر ذہن میں یہ تصور ابھرتا ہے کر یہی کوئی اڑھائی تین گھنٹے کی فلم ہو گی ۔

دنیا کی چند ایک فلموں کی طوالت مخصوص وقت سے کچھ زیادہ ہوتی ہےلیکن کوئی فلم 857 گھنٹے طویل ہو سکتی ہے،ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا لیکن سوئیڈن کی فلم "لاجسٹکس” نے اس ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے ۔

2012 میں ریلیز ہونے والے اس تجرباتی فلم کے ہدایتکار ایریکا میگنُوسن اور ڈینیئل اینڈرسن تھے جبکہ لاجسٹکس فلم کو دیکھنے کیلئے پورے 35 دن اور 17 گھنٹے درکار ہیں ۔ شائد فلم کے پروڈیوسر کی کچھ ایسی سوچ ہو کہ ۔۔۔

تمام ڈیوائسز کہاں سے آتی ہیں؟؟؟ فلم میں اسی سوال کا جواب پانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ڈیواسز فروخت کرنےوالی دکان سےشروع ہونے والی کہانی ناظرین کو ایک ٹرک، مال گاڑی، کنٹینر، بحری جہاز اور آخر میں اس فیکٹری تک لے جاتی ہے جہاں وہ ڈیوائسز تیار ہوئیں۔

یہ سفر رئیل ٹائم میں دکھایا گیا ہے جس سے ناظرین کو احساس ہوتا ہے کہ کس طرح دنیا کے ایک سے دوسرے کونے تک اشیا پہنچتی ہیں۔ اس طویل ترین فلم کومسلسل دیکھنا تقریباً ناممکن ہےتاہم جن لوگوں نے اسے دیکھنے کی ہمت کی ان کے دل سے یہی صدا نکلی ۔
2022 میں ایک صحافی اور فلمی ناقد نےلاجسٹکس پر تبصرہ کرنے کیلئے فلم کو مسلسل 857 گھنٹے تک دیکھ کر ریکارڈ قائم کیا ۔

Leave a reply