دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے نئے اے آئی فیچر کی آزمائش شروع کر دی

0
5

گوگل کے صارفین کیلئے خوشخبری، گوگل نے نئے اے آئی فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔یہ ٹول کمپنی کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس فیچرز کو پورے پلیٹ فارم متعارف کرانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اے آئی اونلی سرچ ٹول کی آزمائش شروع کر دی۔ گوگل کے جدید جیمنائی 2.0 ایجنٹ سے چلنے والا نیا اے آئی موڈ انٹرنیٹ پر موجود معلومات کو دِکھانے کے بجائے بتا کر کام کرتا ہے۔

لنکس کی فہرست دینے کی بجائے یہ نیا فیچر گوگل کا وسیع سرچ انڈیکس کا استعمال کرتے ہوئے سوالات کے جوابات ترتیب دیتے ہوئے زبانی انداز میں بیان کرتا ہے۔
سرچ جائنٹ کے مطابق صارفین اب اپنے دماغ میں موجود کوئی بھی چیز پوچھ سکتے ہیں اور اے آئی پر مبنی جواب حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a reply