دنیا کے اختراعی ممالک کی سالانہ فہرست میں پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟

دنیا کے اختراعی ممالک کی سالانہ فہرست میں پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟چین کو پہلی بار دنیا کے سرفہرست 10 اختراعی ممالک میں شامل کر لیا گیا۔
اقوام متحدہ کی سالانہ گلوبل انوویشن انڈیکس میں چین جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر 10 ویں نمبر پہنچ گیا۔فہرست میں سوئٹزر لینڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جو مسلسل 2011 سے نمبرون پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے،دوسرے نمبر پر سویڈن اور تیسرے پر امریکا موجود ہے۔
فہرست میں 139 ممالک کی درجہ بندی 78 عوامل کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔سرفہرست 10 ممالک میں جو ایشیائی ملک سب سے آگے ہے، وہ جنوبی کوریا ہے، جو چوتھا نمبر اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔سنگاپور 5 ویں، برطانیہ چھٹے، فن لینڈ 7 ویں، نیدرلینڈز 8 ویں اور ڈنمارک 9 ویں نمبر پر رہا۔
انڈیکس کے مطابق چین بہت جلد تحقیق و ترقی پر سب سے زیادہ سرمایہ لگانے والا ملک بننے کے قریب ہے۔پاکستان اس فہرست میں 99 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ برس پاکستان اس فہرست میں 91 ویں، 2023 میں 88 ویں اور 2022 میں 87 ویں نمبر پر تھا۔