پاکستان ٹوڈے: پاکستان کیلئے بڑا فخر اور اعزاز,دنیا کے ایک ہزار بہترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا کون سا شہر ہوا ممتاز۔
دنیا کی نظر میں پاکستان کا سب سے بہترین شہر کون سا ہے؟ اوردنیا کے ایک ہزار بہترین شہروں میں پاکستان کےکون کون سے شہر شامل ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں؟ آکسفرڈ اکنامکس نے پہلی بار دنیا کے ایک ہزار شہروں کی درجہ بندی پر مبنی گلوبل سٹیز انڈیکس کی فہرست جاری کردی۔
فہرست کے مطابق یہ دنیا کے ایک ہزار بڑے شہروں کی جامع درجہ بندی ہے، جس میں معیشت، ہیومین کیپیٹل، معیارِ زندگی، ماحولیات اور طرزِ حکمرانی سمیت 27 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا ۔ اس فہرست کے مطابق پاکستان کا سب سے بہترین شہر اسلام آباد ہے،جو ایک ہزار شہروں میں 578 ویں نمبر پر ہے۔
دوسرا نمبر لاہور کے نام رہا، جو مجموعی طور پر 878 ویں نمبر پر ہے، جبکہ 895 ویں نمبر پر موجودپشاور،918 ویں نمبر پر کراچی، جبکہ940 ویں نمبر پر کوئٹہ موجود ہے۔اس فہرست میں دنیا کا بہترین شہر نیویارک کوقرار دیا گیا ہے۔ جس کے بعد لندن، سان جوز، ٹوکیو، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، میلبرن اور زیورخ ٹاپ 10 شہروں میں شامل ہیں۔
دنیا کے 50 بہترین شہروں میں امریکا اور یورپ کا غلبہ ہے ، جبکہ ٹوکیو کے علاوہ سیئول 41 ویں اور سنگاپور 42 ویں نمبر پر ایشیا کے بہترین شہر قرار پائے ہیں
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
موسم خوشگوار ، ابر کرم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
مئی 11, 2024 -
انسٹاگرام صارفین کے لیے اہم خبر
اپریل 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔