دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست، پاکستان کا نمبر کیا ؟

0
38

دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری،فن لینڈ مسلسل 8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش باش ملک قرار، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟ تفصیلات منظر عام پرآ گئیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش باش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
اس فہرست میں پاکستان سمیت دنیابھرسے147 ممالک  کو شامل کیا گیا ہے اور فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ اس فہرست میں رواں سال پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 108 تھا۔
اس فہرست کی تیاری کیلئے 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2022 سے 2024 کے دوران ہونیوالے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ممالک کی درجہ بندی کیلئے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔
اس فہرست میں دنیا کے 10 خوش ترین ممالک میں پہلے نمبر پر فن لینڈ،دوسرے نمبر پر ڈنمارک، تیسرے پر آئس لینڈ، چوتھے نمبر پر سویڈن، پانچویں پر نیدرلینڈز ،چھٹے پر کوسٹ ا ریکا،ساتویں پر ناروے،آٹھویں پر اسرائیل،نویں نمبر پر لکسمبرگ جبکہ دسویں نمبر پر میکسیکو ہے۔

Leave a reply