دنیا کے دوسرے بلند ترین ٹاور برج عزیزی کی دبئی میں تقریب رونمائی

دبئی کا ایک اور بڑا اعزاز،دنیا کے دوسرے بلند ترین ٹاور برج عزیزی کی تقریب رونمائی، برج عزیزی کی دبئی سمیت دنیا کے 8اہم شہروں میں شاندار اور پروقار تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا دوسرا بلند ترین ٹاور 725 میٹر بلند اور دبئی کی جدید سکائی لائن میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔عزیزی ٹاور کا باضابطہ افتتاح گزشتہ دنوں دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں ایک شاندار تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں 15 ہزار سے زائد معزز مہمانوں، سرکاری حکام، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
اس شاندار موقع کو مزید یادگار بنانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جینیفر لوپیز نے خصوصی پرفارمنس پیش کی۔
العربیہ نیوزکے مطابق عزیزی ٹاور شیخ زید روڈ پر ایک مرکزی مقام پر تعمیر کیا جارہا ہے اوریہ ٹاور 2028 تک مکمل ہوجائے گا۔131 سے زائد منزلوں پر مشتمل یہ ٹاور ایک پرتعیش شاپنگ مال، لگژری ہوٹل، جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اپارٹمنٹس اور تفریحی مقامات پر مشتمل ہوگا۔
اس میں 130ویں منزل پر دنیا کی بلند ترین آبزرویشن ڈیک، 111ویں منزل پر سب سے اونچی ہوٹل لابی، 122ویں منزل پر بلند ترین ریسٹوران اور 118ویں منزل پر سب سے اونچا ہوٹل روم شامل ہوگا۔
پروجیکٹ میں ایک، دو اور تین بیڈ روم کے رہائشی اپارٹمنٹس بھی ہوں گے، جبکہ ہر 20ویں منزل پر ریستوران، کیفے اور سپر مارکیٹ سمیت جدید ترین خصوصی سہولیات شامل ہوں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔