دنیا کے طاقتور ترین راکٹ سٹارشپ کی آزمائشی پرواز  کامیاب

0
69

 5دہائیوں کے بعد انسانوں کو چاند پر لے جانے والے انسانی تاریخ کے طاقتور ترین راکٹ نے پہلی بار آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔

ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کے تیار کردہ سٹار شپ راکٹ نے 6 جون کو زمین کے مدار تک پرواز کی اور پھر کامیابی سے بحرہند میں اتر گیا۔ٹیکساس سے اس راکٹ کو زمین کے مدار پر لانچ گیا اور یہ 16 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 130 میل بلندی پر گیا اور پھر کامیابی سے واپس لینڈ کر گیا، یہ سب عمل ایک گھنٹے کے اندر مکمل ہوگیا۔

اس سے قبل سٹار شپ کی 3 آزمائشی پروازیں ناکام رہی تھیں، سٹارشپ راکٹ کی پہلی دو آزمائشوں میں راکٹ فضا میں اڑان بھرنے کے کچھ منٹ بعد ہی پھٹ گیا تھا، جبکہ تیسری بار پرواز جزوی طور پر کامیاب رہی، اس موقع پر یہ راکٹ کامیابی سے زمین کے مدار پر پہنچ گیا تھا مگر واپسی کے سفر میں تباہ ہوگیا۔

چوتھی پرواز کی کامیابی کے بعد ایلون مسک نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ سٹار شپ نے سمندر میں سافٹ لینڈنگ میں کامیابی بہت بڑی پیشرفت ہے۔ سٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہے جس میں سے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہیں جبکہ دوسرا سٹار شپ سپیس کرافٹ ہے، جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے۔

Leave a reply