دنیا کے کتنی خواتین کھرب پتی ہیں؟تازہ فہرست جاری

0
75

آٹھ ارب آبادی والی دنیا میں کھرب پتی خواتین کی تعداد کتنی ہے؟۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افرادکی جو تازہ فہرست جاری کردی۔۔۔فوربز کی تازہ فہرست کے مطابق دنیا میں اس وقت موجود 2781 کھرب پتی افراد میں 369 خواتین شامل ہیں ،جبکہ گزشتہ سال 2023میں یہ تعداد 337 تھی۔

دنیا کی امیر ترین خواتین کی مجموعی دولت کا تخمینہ 4 ہزار 167 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔فوربز کی فہرست میں فرانسیسی خاتون فرونسواز 276کھرب روپے کیساتھ پہلے نمبر پر موجودہیں۔ دنیا کی دوسری سے پانچویں امیر ترین خواتین کا تعلق امریکا سے ہے، جن میں امریکا کی 74 سالہ ایلس والٹن مجموعی دولت 201 کھرب روپے کے ساتھ دوسرے، جولیا کوچ 179 کھرب روپے کے ساتھ تیسرے، 84 سالہ جیکولین مریخ 107 کھرب روپے اور 53 سالہ میک کینزی اسکااٹ 99 کھرب روپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں چھٹے نمبر پر بھارت کی جندال سٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ کی نان ایگزیکٹو چیئرمین پرسن 74 سالہ ساوتری جندال کی دولت 93 کھرب روپے ہے۔ ساتویں پر 92 کھرب روپے کے ساتھ اطالوی اور سوئس شہریت کی مالک 79 سالہ رافیلا، آٹھویں نمبر پر 78 سالہ امریکی خاتون مریم ایڈلسن جن کی دولت 89 کھرب روپے، نویں نمبر پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ جینا رائن ہارٹ ساڑھے 85 کھرب روپے اور دسویں نمبر پر 62 سالہ امریکی ابیگیل جانسن جن کی دولت 80 کھرب روپے ہے۔

Leave a reply