امریکا:(پاکستان ٹوڈے) فرانس کی مشہور کاروباری شخصیت برنالڈ ارنالٹ نے مسلسل تیسرے سال دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
امریکی رپورٹ کے مطابق برنارڈ آرنلٹ کافی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، وہ سال 2024 میں 226 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔
پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ سال 2022 میں پہلی بار امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آئے تھے جس کے بعد ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے تھے۔
ایلون مسک 195 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
اسی طرح ایمازون کے مالک جیف بیزوس 194 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 177 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا 813 کھرب پتی شخصیات کے ساتھ سرفہرست رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں، اس سے قبل ان کے شامل ہونے کی صرف افواہیں گردش کررہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوفٹ صرف اپنی موسیقی کی بنیاد پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہونے والی پہلی فنکارہ ہیں اور اندازے کے مطابق وہ 1.1 ارب ڈالرز کی مالک ہیں۔
اس کےعلاوہ مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 128 ارب ڈالرز کی ملکیت کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ٹائیکون مکیش امبانی 116 ارب ڈالرز کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 9ویں نمبر پر ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔