
نہ کوئی کٹ نہ یوٹرن، نہ کوئی جمپ، 14 ممالک سے گزرنے والی دنیا کی سب سے طویل سڑک کہاں واقع ہے؟دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پین امریکن ہائی وے دنیا کی سب سے طویل شاہراہ ہے۔ دراصل یہ اہم ترین سڑکوں کے جال کا حصہ ہے، جو امریکا کے شمالی حصے سے لیکر جنوبی امریکا کے دور دراز علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ اس ہائی وے کا آغاز امریکا کی ریاست ایلاسکا کے پرڈو بی سے ہوتا ہے اور یہ 30 ہزارکلومیٹر تک پھیل کر جنوبی امریکا کے مختلف ممالک سے گزرتا ہے۔
پین امریکن ہائی وے کی جغرافیائی اہمیت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ یہ شاہراہ متعدد ممالک سے گزرتی ہے، جن میں امریکا، کینیڈا، میکسیکو، گوئٹے مالا، ایل سلواڈور، ہونڈوراس، نکاراگوا، کوسٹا ریکا، پاناما، کولمبیا، ایکواڈور، پیرو، چلی اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ یہ ہائی وے مختلف اہم زونز سے بھی گزرتی ہے، جس میں گھنے جنگلات، بلند پہاڑ، خشک ریگستان اور خوبصورت ساحلی راستے شامل ہیں۔
اس سٹرک کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ دنیا کے مختلف موسمی حالات اور ماحولیاتی اقسام کی گزر گاہ ہے، جس سے اس پر سفر کرنا سیاحوں اور مسافروں کیلئے ایک خاص تجربہ ثابت ہوتا ہے۔
پین امریکن ہائی وے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے طویل سڑک کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے راستوں میں مختلف قسم کی سڑکیں شامل ہیں، جو مختلف ممالک کی حدود میں مختلف نوعیت کی ہیں۔ پین امریکن ہائی وے کے طویل سفر کا دورانیہ مختلف عوامل پر منحصر ہے، جیسے گاڑی کی رفتار، راستے کی حالت اور موسمی حالات وغیرہ۔ عمومی طور پر اگر کوئی مسافرپوری ہائی وے کا سفر کرتا ہے، تو اسے تقریباً 60 دن یعنی دو مہینے لگ سکتے ہیں، مگر اس سفر کا دورانیہ مختلف بھی ہو سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقوں کی حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی
اپریل 18, 2024 -
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔