![](https://pakistantoday.tv/wp-content/uploads/2025/02/canal.jpg)
دنیا کے9 سے زائدممالک سے گزرنے والاطویل ترین دریا کون سا ہے؟اس دریا کا کیا نام ہے اور اس پر آج تک کوئی پُل کیوں نہیں تعمیر کیاجا سکا؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دریائے ایمیزون دنیا کے سب سے حیرت انگیز قدرتی عجائبات میں سے ایک ہے، یہ پیرو میں اینڈیز پہاڑوں سے شروع ہوتا ہے اور بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے جنوبی امریکا کے نو ممالک سے ہوتا ہوا بہتا چلا جاتا ہے۔
دریائے ایمیزون حجم کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ ایمیزون دریا لاکھوں لوگوں کیلئے تازہ پانی کا ایک اہم ذریعہ ہے، جو اسے خطے کے ماحولیاتی نظام کا ایک اہم حصہ بناتا ہے۔ایمیزون دریا ناقابل یقین حد تک طویل ہے، اس پر بنایا گیا ڈیم 6,400 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، جبکہ کچھ حصوں میں یہ 11 کلومیٹر تک چوڑائی میں پھیلا ہوا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایمیزون دریا کو عبور کرنے کیلئے کوئی پل موجود نہیں، حالانکہ یہ 9 سے زائدممالک سے گزرتا ہے۔ ایمیزون پر پل بنانا کئی وجوہات کی بنا پر انتہائی مشکل ہے، جن میں پہلی اور بڑی وجہ ایمیزون دریا کے کنارے نرم اور ناپائیدار مٹی ہے، جس کی وجہ سے پلوں کیلئے ٹھوس بنیاد بنانا مشکل ہے،اس کے علاوہ ایمیزون دریا برساتی علاقے میں گھیرا ہوا ہے، جو کرۂ ارض پر سب سے گھنے اور حیاتیاتی متنوع ماحولیاتی نظاموں میں سے ایک ہے اور آخری وجہ ایمیزون دریا میں اکثر سیلاب آتے رہتے ہیں اور یہ دریا اپنا راستہ بدلتا رہتا ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کاغزہ پرقبضہ کرنےکااعلان
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔