
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ دوحہ میں اداکردی گئی ۔
سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں شرکت کےلئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم پاکستان سےقطرپہنچےجبکہ ترک وزیرخارجہ بھی جنازےمیں شرکت کےلئےدوحہ پہنچے۔اس کےعلاوہ دنیابھرمیں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی۔
دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی ، جس کے بعد انہیں قطر کے شہر لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابو عثمان کی فلسطینی پرچموں میں لپٹی میتیں تہران سے دوحہ ایئرپورٹ پہنچائی گئیں۔حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اوران کےشہیدمحافظ کاجسدخاکی قطر کے دارالحکومت ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا ۔
واضح رہےکہ پاکستان میں بھی پارلیمنٹ میں سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف سمیت کابینہ نےشرکت کی۔
یادرہےکہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے تہران میں موجودتھےجہاں منگل اوربدھ کی درمیانی شب ان کوان کےمخافظ کےہمراہ رات 2بجےشہیدکردیاگیاتھا۔اسماعیل ہنیہ نےاپنےخاندان کے70ممبران کواسرائیلی حملوں میں شہیدکراویا۔
ایران پرحملے،سینٹ کام نے10دن کی تفصیلات جاری کردیں
مارچ 10, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سپرہٹ فلم’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘بھارت میں کب ریلیزہوگی؟
اگست 20, 2024 -
اسرائیل نےلبنان پرزمینی حملہ کردیا،میڈیاکادعویٰ
اکتوبر 1, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














