دورہ ایران مکمل:وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان پہنچ گئے

0
15

ترکیہ اورایران کےدورےکےبعدوزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کےشہرلاچین پہنچ گئےجہاں پرآذربائیجان کےوزیرخارجہ ،پاکستانی سفیراوردیگرسفارتی عملےنےوزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ اورآذربائیجان کےصدرکےہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کےصدرسےدوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔
دورےکےدوران وزیراعظم کےہمراہ اسحاق ڈار،عطاتارڑاورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔
واضح رہےکہ تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیاتھا۔
ترکیہ اور ایران کے بعد وزیراعظم چار ملکوں کے اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں آذربائیجان کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ اس کے بعد وزیراعظم تاجکستان جائیں گے۔

Leave a reply