ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نیوزی لینڈکل مدمقابل ہونگے

0
43

ٹی ٹوئنٹی سیریز،پاکستان اورنیوزی لینڈکل چوتھےمیچ میں ماونٹ مونگانوئی میں مدمقابل ہوں گے۔
قومی اسکواڈآکلینڈسےماونٹ مونگانوئی پہنچ گیا۔پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان چوتھاٹی ٹوئنٹی میچ کل23مارچ کوماونٹ مونگانوئی میں کھیلاجائےگا۔قومی ٹیم گزشتہ میچ جیت کرآئندہ بھی جیت کاتسلسل برقراررکھنےکےلئےپرامیدہے۔
نیوزی لینڈکرکٹ بورڈکاکہناہےکہ فاسٹ بالرمیٹ ہینری ٹی ٹوئنٹی سیریزکے دیگرمیچز سےباہر ہوگئے ،میٹ ہینری ری ہیب پروگرام جاری رکھیں گے،چیمپئنزٹرافی کےسیمی فائنل میں میٹ ہینری کودائیں کندھےکی انجری ہوئی تھی،وہ گھٹنےمیں تکلیف کابھی شکارہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہےجس کےلئےقومی ٹیم نیوزی لینڈمیں موجودہےایونٹ کےپہلے میچ میں کیویزنےشاہینوں کو9وکٹوں سےشکست دی تھی جبکہ دوسرےمیچ میں پھرفتح نیوزی لینڈکامقدربن گئی تھی،سیریزکےتیسرےمیچ میں شاہینوں نے کیویز کو 9وکٹوں سےہرادیاتھا،اب تک نیوزی لینڈکاپاکستان کےخلاف پلڑابھاری ہےکیویز2-1سےسیریزمیں واضح برتری حاصل کر چکےہیں۔

Leave a reply