
دورہ نیوی لینڈکےلئے قومی ٹیم کےون ڈےاورٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کااعلان کردیاگیا۔
محمدرضوان ون ڈےٹیم کےکپتان ہوں گے،سلمان آغا،عبداللہ شفیق اور ابرار احمدون ڈےاسکواڈ میں شامل جبکہ عاکف جاوید،بابراعظم ،فہیم اشرف،امام الحق ٹیم کاحصہ ہونگے،خوشدل شاہ،محمدعلی،وسیم جونیئر، عرفان خان کو ون ڈےٹیم میں شامل کرلیاگیااورنسیم شاہ،سفیان مقیم اورطیب طاہربھی ون ڈےاسکواڈکاحصہ ہونگے۔
اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔
سلمان اور شاداب کو بالترتیب ٹی ٹوئنٹی کپتان اور نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ آنے والے دو بڑے ٹورنامنٹس مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 (ستمبر 2025) اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ( فروری مارچ 2026 ) کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔
سلمان علی آغاٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گےجبکہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےنائب کپتان ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں عبدالصمد،ابراراحمد،حارث رؤف ،حسن نوازشامل، جہانداد خان، خوشدل شاہ ،عباس آفریدی،محمدعلی اورمحمدحارث کوبھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرلیاگیا ۔عمیربن یوسف ،شاہین آفریدی، سفیان مقیم،عثمان خان شامل ہیں۔جبکہ عرفان خان نیازی، محمد حارث اور عثمان خان کوبھی ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔
شاہین آفریدی اورحارث رؤف کی ون ڈےاسکو اڈ سےچھٹی ہوگی جبکہ بابراعظم ،نسیم شاہ،محمدرضوان کوٹی ٹوئنٹی اسکواڈسےڈراپ کردیاگیا۔
دورہ نیوزی لینڈمیں قومی ٹیم 5ٹی ٹوئنٹی اور3ون ڈےکھیلےگی۔
لاہورمیں نیوزی لینڈکےخلاف سیریزکےلئےاسکواڈکااعلان کرتےہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاویدکاکہناتھاکہ نیاٹیلنٹ لاناہےاورکھیلنےکا انداز بدلناہے ،چیمپئنزٹرافی میں بُری پرفارمنس کی ذمہ داری لیتاہوں،ہمیں اس وقت مائنڈسیٹ تبدیل کرناہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ شاداب کامائنڈسیٹ جارحانہ ہے،11کھلاڑیوں کوہمت دینےکیلئےحوصلہ درکارہوگا،ہمارافوکس ایشیاکپ اورورلڈکپ پرہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہنگائی میں اضافہ:ادارہ شماریات نےہفتہ واررپورٹ جاری کردی
نومبر 29, 2024 -
احمد خان بچھڑ: آصفہ بھٹو کو جتوایا گیا ہے
مارچ 30, 2024 -
کینیڈااورمیکسیکوکےبارےمیں امریکی صدرکابڑااعلان
فروری 1, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔