
دورہ نیوزی لینڈ،کیوی ٹیم نےپاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کااعلان کردیا، مائیکل بریسویل کوکپتان مقررکردیاگیا۔
نیوزی لینڈٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے،بھارت کےخلاف میچ کےدوران انجری کاشکارہونےوالے میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے ۔
اعلان کردہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان مائیکل بریسویل کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔
پاکستان اورنیوزی لینڈکےمابین کھیلی جانیوالی اس سیریزکے لیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔تاہم نیوزی لینڈ کے کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
واضح رہےکہ پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان یہ سیریز16مارچ سےشروع ہوگی،جوکہ پانچ میچوں پرمشتمل ہوگی،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔