وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دورہ چین مکمل کرکے وطن واپسی پہنچ گئیں۔ مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ سے لاہور پہنچیں۔
پارٹی ذرائع کےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بیجنگ ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلیٰ حکام نے رخصت کیا۔وزیراعلیٰ نے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر آٹھ روزہ دورہ کیا،مریم نواز دس رکنی وفد کے ہمراہ 8 دسمبر کو چین روانہ ہوئی تھیں۔وفدمیں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری ،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی ہمراہ تھےجبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چائینہ کی حکمران جماعت کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں،بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے اے آئی فورس ٹیک کا دورہ کیا، مریم نوازنے بلیو ٹیک ائیر الائنس، ہائی جیا میڈیکل ، شی جی تان ہسپتال اور بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے دورے کئےاور کیمونسٹ پارٹی آف چائینہ کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی۔جبکہ دورےکےدوران مریم نواز نے منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی ۔
وزیراعلیٰ نےشنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنیہ کی میوزیم، جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے کئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی پر کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔اُنہوں نے شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کے دورے بھی کئے۔وزیر اعلیٰ نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا،انہوں نے چائینہ کی حکمران جماعت کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں ،اس دورےکےدوران ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کے حوالےسے مختلف آئی ٹی کمپنیوں سے دوطرفہ بات چیت کو آگے بڑھانے کے حوالے وفود سے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 17, 2024پنجاب اسمبلی:اراکین اوروزراکی تنخواہوں میں اضافہ
دسمبر 17, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دنیا کی سیر کرتا ہوا آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا
مئی 28, 2024 -
سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی
مئی 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔