دوسراسیمی فائنل:نیوزی لینڈکاجنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےدوسرےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈنےجنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلئےجارہےآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےدوسرےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈکےکپتان مچل سینٹز نےجنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کامیگاایونٹ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہے۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےنیوزی لینڈکےکپتان مچل سینٹزکاکہناتھاکہ ہم نےیہاں ٹرائی نیشن سیریزکےمیچزکھیلےہیں،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے،اچھی کرکٹ کھیل کےدباؤڈالیں گے،وکٹ دیکھنےمیں اچھی لگ رہی ،اچھاسکور کرنے کی کوشش کریں گے،یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔
جنوبی افریقہ کےکپتان ٹمبا باؤما کاکہناتھاکہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب ہمیں اچھا آغاز کرنا ہوگا۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میں واپس آ گیا ہوں اور اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ ر وز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
جنوبی افریقہ اسکواڈ:
کپتان ٹیمبا باووما، ریان رکیلٹن، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی ٹیم میں شامل ہیں۔
کیوی سکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندر، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اورورک شامل ہیں۔
آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نےمیدان مارلیا
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یااللہ خیر!پاکستان کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
اپریل 12, 2025 -
اسلام آباد کا لیک ویو پارک سیاحوں کی توجہ مرکز
مئی 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔