دوسرےون ڈےمیچ میں پاکستان نے آسٹریلیاکو9وکٹوں سےشکست دےکرتین میچوں کی سیریزایک ایک سےبرابرکرلی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرآسٹریلیاکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دےدی۔
آسٹریلیاکی جانب سےاننگزکاآغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا دونوں کھلاڑی پاکستان کےسامنےریت کی دیوارثابت ہوئے،دونوں کھلاڑیوں کوشاہین آفریدی نےشکارکیااورپویلین لوٹایا۔جیک فریسر صرف 13 رنز بناکر ڈھیرہوگئے،جبکہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
آسٹریلیاکےتیسرےنمبرکےبلےبازجوش انگلس بھی زیادہ دیرکریزپرنہ ٹھہر سکے ،وہ صرف 18رنزبناکرحارث رؤف کی بول پرآؤٹ ہوگئے۔ مارنس لبوشین کو بھی حارث نے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔
آسٹریلیاکی جانب کھلاڑیوں میں توں چل میں آیاکامعاملہ دیکھاگیا، آسٹریلیا کے ایک اوربلےبازاسٹیو اسمتھ 35رنزبناسکےاورمحمد حسنین کی بول پرکیچ آؤٹ ہوگئےجبکہ ایرون ہارڈی اور گلین میکسویل کو حارث نے اپنا شکار بنایا۔ مچل اسٹارک کو نسیم شاہ نے بولڈ کیا جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز حارث رؤف کےپانچویں شکار بنے جبکہ آخری وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی۔آسٹریلیاکی پوری ٹیم35اوورزمیں 163رنزبناکرڈھیرہوگئی۔
پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نےعمدہ بولنگ کرتےہوئے 29 رنز دے کر 5کھلاڑیوں کوشکارکیاجبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔ایک ایک وکٹ محمد حسنین اور نسیم شاہ کے حصے میں آئی۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان ٹیم نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا،اننگزکاآغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا دونوں نےٹیم کواچھاآغازفراہم کیاپاکستان کی پہلی ۔وکٹ 137 رنز پر گری،صائم ایوب 82رنزبناکرپویلین لوٹے۔صائم ایوب نےآسٹریلیاکےبولروں کوخوب دھویاقومی بلےبازنے6چھکےاور5چوکوں کی مددسے82رنزبنائے۔
اس کے بعد عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا، عبد اللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے27ویں اوورمیں ایک وکٹ کےنقصان پر164رنزکاہدف حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا نے حاصل کی، انہوں نے 44 رنز دیے۔
واضح رہےکہ تین ون ڈےمیچوں کی سیریزمیں پاکستان نےآسٹریلیا کوشکست دےکرسیریزبرابرکرلی۔
کسی بھی ملک جائیں گےتاریخ رقم کریں گے،کپتان محمدرضوان
نومبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
زین قریشی نے بیرونِ ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
اپریل 5, 2024 -
ایک اورپاکستانی کوہ پیمازندگی کی بازی ہارگیا
اگست 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔