دوسراٹیسٹ:جنوبی افریقہ نےپاکستان کوشکست دیکر،وائٹ واش کردیا

0
6

سیریزکےدوسرےاورآخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نےشاہینوں کو10وکٹوں سےشکست دےکروائٹ واش کردیا۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلےگئےسیریزکےدوسرےٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاہین پہلی اننگزمیں فالوآن کاشکارہوگئےتھےپروٹیزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے پہلی اننگزمیں 615رنزبنائےتھےجس کےجواب میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑاگئی پوری پاکستان ٹیم صرف 194رنز پر ڈھیرہوگئی تھی، جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل تھی، فالو آن کے بعد پاکستان کی پوری ٹیم 478سکورپردوسری اننگزمیں ڈھیرہوگئی۔
چوتھاروز:
دوسرےٹیسٹ میچ کےچوتھےروزپاکستان ٹیم نےپہلی اننگزمیں فالوآن کےبعد دوسری اننگزمیں 6وکٹوں کےنقصان پر421رنزبناکرمیزبان جنوبی افریقہ ٹیم کا سکور برابر کردیا اُس کےبعد478کےمجموعی سکورپرپوری ٹیم ڈھیرہوگئی،یوں پروٹیزکوصرف 58سکورکاہدف دیاجوکہ میزبان ٹیم نےبغیرکسی نقصان کے پورا کرلیا۔
جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز:
میزبان جنوبی افریقہ نے 58رنزکےہدف کےتعاقب میں بیٹنگ کاآغاز کیا تو اوپنرڈیوڈ بیڈنگھم 40 اور ایڈن مارکرم 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پروٹیز نے58رنزکاہدف صرف 7.1اوورمیں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی دوسری اننگزچوتھاروز:
پاکستان کی جانب سےکپتان شان مسعوداورخرم شہزادنے213رنزکی شراکت سےمجموعی سکور کو235 رنزتک پہنچایاجبکہ خرم شہزاد18سکوربناکرپویلین لوٹ گئے،اُس کےبعد کامران غلام 28 اور سعود شکیل 23 رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔
قومی ٹیم کی طرف سےکپتان شان مسعودنے145رنزکی اننگزکھیلی وہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سلمان آغا 48، عامر جمال 34جبکہ میر حمزہ 16 رنز بناکر چلتے بنے۔
جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج اور کاگیسو رباڈا نے 3،3 مارکو جانسن نے 2 جبکہ کیوینا مپاخا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تیسرا روز:
تیسرے روزپاکستان ٹیم نے3وکٹوں کےنقصان پر64سکور سے اننگز کا آغاز کیا توشاہین کوئی بڑی کامیابی نےلےسکےپوری ٹیم صرف194کےمجموعی سکور پر ڈھیرہوگئی اورفالوآن کاشکارہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم 58 رنز بنا کر نمایاں رہے،وکٹ کیپر محمد رضوان نے 46 رنز بنائے۔اس کے علاوہ سعود شکیل صفر،کپتان شان مسعود 2، کامران غلام 12، سلمان علی آغا 19رنز بنا سکے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 3، کورینا مپھاکا اور کیشو مہاراج نے2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویان مولڈر، مارکو جینسن نے ایک ایک  کھلاڑی کوپویلین کی راہ دیکھائی۔
421رنزکےخسارےکےساتھ پاکستان ٹیم کودوبارہ بیٹنگ کاموقع ملا،شاہینوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا ،مایانازبلےباز بابراعظم 81 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پاکستان نے تیسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔ شان مسعود 102 اور خرم شہزاد 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
دوسرا روز:
میزبان جنوبی افریقہ نےدوسرےدن کھیل کاآغاز4وکٹوں کےنقصان پر316رنزسےکیاتھا،پروٹیزکی جانب سے ریان رکلٹن نے 259 رنز کی شاندار اننگزکھیلی اور میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں کائل ویرین 100، مارکو جینس 62، کیشو مہاراج 40، ڈیوڈ بیڈنگھم 5 اور کیوینا مفاکا 0 کے اسکور پر پویلین لوٹے، کیگیسو رباڈا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز مایوس کن رہا اور 20 کے مجموعی سکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود 2، کامران غلام 12 اور سعود شکیل 0 پرپویلین لوٹ گئے۔
اس وقت کریز پر بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور 551 رنز کا خسارہ پورا کرنا ابھی باقی تھے۔
پروٹیز کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 2 جبکہ مارکو جینسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پہلا روز:
جنوبی افریقہ نےپہلےدن کھیل مکمل ہونےتک4وکٹوں کےنقصان پر316رنز بنائےتھے۔
72سکورپر3کھلاڑی پویلین لوٹ جانےکےباوجودبھی پروٹیز کے اوپنربلےباز پاکستان ٹیم کےسامنےپہاڑ بن کرکھڑےہوگئے۔ریان رکلٹن اور کپتان ٹیمبا بووما کے درمیان 235 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کر دیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ٹیمبا بووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ریان رکلٹن 176 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھےاور ان کے ساتھ ڈیوڈ بیڈنگھم 4 رنز کے ساتھ تھے۔
ایڈن مارکرم 17، ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے دو جبکہ خرم شہزاد اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس:
کیپ ٹاؤن میں کھیلےگئےسیریزکےدوسرےٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کےکپتان نےٹاس جیت کےپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاتھا۔
قومی ٹیم:
پاکستانی ٹیم کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور محمد عباس پر مشتمل تھی۔
واضح رہےکہ دوسرےٹیسٹ میچ کےپہلےروزفیلڈنگ کےدوران پاکستان کے ابھرتےہوئےبلےباز صائم ایوب پاؤں پرچھوٹ لگنےسےدوسرےٹیسٹ میچ سےباہرہوگئےتھے۔
یادرہےکہ دوٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں پہلےٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نےپاکستان کوشکست دےکرسیریزمیں 1-0کی برتری حاصل کی تھی مگراب دوسرےمیچ میں بھی پاکستان کودس وکٹوں سےشکست دےکرجنوبی افریقہ نے سیریزمیں وائٹ واش کردیا۔پروٹیزنے2-0سےسیریزاپنےنام کرلی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح کیاتھا۔

Leave a reply