سیریزکےدوسرےٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیزنےشاہینوں کو35سال بعد پاکستان میں شکست دےدی۔
ملتان میں کھیلے گئےسیریزکےدوسرےٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیزنےپاکستان کو254 رنزکاہدف دیاجس کےجواب میں گرین شرٹس صرف 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ویسٹ انڈیزنےتیسرےروز120رنزسےمیچ جیت کرسیریزایک ایک سےبرابرکرلی۔
تیسرادن کاکھیل:
پاکستان نےتیسرےدن 76سکور4وکٹوں کےنقصان پرکھیل کاآغازکیاتو سعود شکیل 13سکوراورنائٹ واچ مین کاشف علی ایک سکورکےساتھ کریزپر موجود تھے۔ سعودشکیل 13 رنزپرپویلین لوٹےتوکاشف علی بھی ایک سکورپرآؤٹ ہوگئے۔ جبکہ سلمان علی آغا 15 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ ساجد خان 7، نعمان علی 6 اور محمد رضوان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسرا روز:
دوسرےروزپاکستان کی طرف سےدوسری اننگزکاآغازبھی مایوس کن رہا،کپتان شان مسعود 2رن بناکرپویلین لوٹےتو محمد ہریرہ بھی زیادہ دیرکریزپرنہ ٹھہرسکے2سکوربناکرآؤٹ ہوگئے۔پھر مایاناز بلےبازبابر اعظم نے 31 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 19 رنز بنا سکے۔
دوسرے روز کھیل کےاختتام تک پاکستان کی جانب سےکریزپر سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ موجودتھے۔پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 178 رنز درکارتھےجبکہ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹیں درکار تھیں۔
قبل ازیں ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور9سکورکی پہلی اننگز کی برتری کی وجہ سے پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا ۔
کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 کھلاڑیوں کوشکارکیاجبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پہلی اننگز:
ویسٹ انڈیزکےخلاف پاکستان نے انتہائی مایوس کن بیٹنگ کی ،کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور مایانازبلےبازبابراعظم محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
سعود 32 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان بھی 49 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔نعمان علی صفر، سلمان آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیزکی پہلی اننگزپہلا دن:
ویسٹ انڈیز نےبیٹنگ کاآغازکیاتومہمان ٹیم کوپہلانقصان 8کےمجموعی سکورپر اٹھانا پڑا جب میکائل لوئس صرف4سکوربناکرکاشف علی کی گیندآؤٹ ہوئے ،ڈیبیوکرنےوالےکاشف علی نےکیریئرکےپہلےاوورمیں وکٹ لی ۔مہمان ٹیم کی پاکستان کےخلاف دوسری وکٹ 9کےمجموعی سکورپرگری،عامرجنگوبغیر کھاتہ کھولےسپنرساجدخان کی گیندکاشکاربنے۔
پاکستان کےخلاف مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی،ویسٹ انڈیزکی پاکستان کےخلاف تیسری وکٹ32 رنزپرگری،گریگ بریتھویٹ9رنزبناکرنعمان علی کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔پھرمہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ 37کےمجموعی سکورپرگرگئی،ایلک ایتھنیزبغیرکوئی ر ن بنائےساجدخان کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔
پاکستانی سپنرزکےسامنےویسٹ انڈیزکےبلےبازبیٹنگ کرنابھول گئے،مہمان ٹیم کی پاکستان کےخلاف پانچویں وکٹ38کےمجموعی سکورپرگری،جسٹن گریوزایک رن بناکرنعمان علی کی گیندپرآؤٹ ہوئے ،38کےمجموعی سکورپرہی ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ گرگئی،ٹیوین املاچ بناکوئی رن بنائےنعمان علی کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیزکی ٹیم پہلی اننگزمیں مشکلات کاشکارہوگئی،ویسٹ انڈیزکی آدھی ٹیم صرف38سکورپرپویلین لوٹ گئی،پاکستان کےخلاف ویسٹ انڈیزکی ساتویں وکٹ بھی 38کےمجموعی سکورپرگرگئی،کیون سنکلیئر بھی بغیرکھاتہ کھولےنعمان علی کےشکاربن گئے۔پاکستانی سپنرنعمان علی نےہیٹرک کی۔
ویسٹ انڈیزکی پاکستان کےخلاف آٹھویں وکٹ54رنزپرگری جب کیوم ہوج 21رنزبناکرابرااحمدکی گیند پر آؤٹ ہوئے،95کےمجموعی سکورپرمہمان ٹیم کی نویں وکٹ گرگئی،کیمرروش25رنزبناکرنعمان علی کی گیندپرآؤٹ ہوئے،نعمان علی نےویسٹ انڈیزکےخلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی سپنرزایک بارپھرچھاگئے،آؤٹ ہونےوالے 7کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے،نعمان علی نے5کھلاڑیوں کوشکارکیاجبکہ ساجدخان نے2 کوپویلین کی راہ دکھائی ،ڈیبیوکرنےوالےکاشف علی اور ابراراحمدنےایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم پہلی اننگزمیں صرف 163سکوربناکرآؤٹ ہوگئی۔
ٹاس:
سیریزکےدوسرےاورفیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیزکےکپتان کریگ بریتھویٹ نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو120رنزسےشکست دےدی،ویسٹ انڈیزنےاس سےقبل 1990میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیتاتھا۔
واضح رہےکہ سریزکےپہلےمیچ میں قومی ٹیم نےویسٹ انڈیزکو 127رنزسے شکست دےکرسیریزمیں واضح برتری حاصل کی تھی۔
سہ فریقی سیریز،حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
فروری 3, 2025چیمپئنزٹرافی کےفزیکل ٹکٹس کی فروخت کاآغازآج سےہوگا
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی
مئی 30, 2024 -
سیاسی میدان میں ہلچل:عمران خان نےاحتجاج کی کال دیدی
نومبر 13, 2024 -
گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
ستمبر 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔