دوسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا کےہاتھوں پاکستان کو13رنزسےشکست ہوئی،آسٹریلوی ٹیم نے سیریزمیں 2-0سےبرتری حاصل کرلی۔
سڈنی میں کھیلےگئےمیچ میں آسٹریلیانےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا۔جوکہ کافی منافابخش ثابت ہوا۔
آسٹریلیانےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورزمیں 9وکٹوں کےنقصان پر147رنزبنائے،آسٹریلیا کی جانب سےاننگزکاآغازمیتھواورجیک فریزر نے کیاجنہوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئے پاکستانی بالرؤں کی خوب دھولائی کی۔ لیکن جیک فریزر 9 گیندوں پر 20 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ان کے بعد آنے والے جوش انگلیسز بھی حارث رؤف کی گیند کا نشانہ بنے اوربغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے، میتھیو 17 گیندوں پر 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ گلین میکسویل 21 ،مارکس سٹونس 14 رنز کی اننگزکھیلنےمیں کامیاب ہوئے۔
ٹم ڈیوڈ 18 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند کا نشانہ بنے اور پویلین لوٹ گئے۔ زیویر بارٹلیٹ 5 رنز پر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، جبکہ سفیان آفریدی نے 2 اور عباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بُری طرح فلاپ ہوگئی، پاکستان ٹیم کو دوسرے ہی اوور میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ جب اسٹار بلے باز بابراعظم تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،تیسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان محمد رضوان صرف 16 رنزبناسکےاور نائب کپتان سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
اننگزکے آغاز میں ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ کوئی بڑاسکورکرنےمیں کامیاب نہ ہوسکی ،قومی ٹیم ابتدائی 10وورزمیں چار وکٹوں کے نقصان پرصرف 44 رنز بنا نےمیں کامیاب ہوئی۔
قومی ٹیم کے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
دوسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم119.4اوورزمیں 134رنز پر ڈھیرہوگئی۔
آسٹریلیا کے اسپینسرجانسن نے 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم زمپا نے2 اور زاویئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ لی۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔
واضح رہےکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزداہ فرحان، عثمان خان سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ، حارث رؤف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ اور سفیان مقیم بھی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔