دوسری ہائیکورٹ سےچیف جسٹس بنانےکیلئے نہ لایاجائے،اسلام آبادہائیکورٹ کےججزکاخط

0
14

دوسری ہائیکورٹ سےجج چیف جسٹس بنانےکیلئے نہ لایاجائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کےججزنےخط لکھ دیا۔
خط میں کہاگیاکہ اسلام آبادہائیکورٹ سےہی3سینئرججزمیں سےچیف جسٹس بنایاجائے،دوسری ہائیکورٹ سےجج لانےکیلئےبامعنی مشاورت ضروری ہے،دوسری ہائیکورٹ سےجج لانےکیلئےوجوہات دینابھی ضروری ہے۔
خط کےمتن میں لکھاگیاکہ اسلام آبادہائیکورٹ کی نسبت لاہورہائیکورٹ میں زیرالتواکیسز2لاکھ ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سےجاری سینیارٹی کیسےتبدیل ہوسکتی ہے؟

ججزکی جانب سےصدرپاکستان اورچیف جسٹس پاکستان کوخط کی کاپی بھیجوادی گئی۔سندھ ہائیکورٹ،لاہورہائیکورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کوکاپی بھجوادی گئی۔

Leave a reply