دھند، بارش اور برفباری: ملک کے طول و بلد میں سردی کے ڈیرے

0
17

دھند، بارش اور برفباری ملک کے طول و بلد میں سردی کے ڈیرے ،پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند نے سب کچھ دھندلا دیا۔بلوچستان میں برفباری کے باعث ہر سو سفید چادر بچھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں سخت سردی، جبکہ پہاڑوں پر ہلکی بارش اور برفباری ہو گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بھی دھند،خطہ پوٹھوہاراورکشمیرمیں صبح کےوقت کہراپڑنےکاامکان ہے،گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےشمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،مری ،گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسردرہنےکاامکان ہے،اُدھربلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرد،شمالی اضلاع میں شدیدسردرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply