دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےبند،فلائٹ آپریشن معطل، ریلوے کاپہیہ جام

0
5

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں ایک بارپھردھندکا راج،حدنگاہ میں کمی کےباعث موٹروے کو مختلف مقامات سےٹریفک کےلئےبندکردیاگیا،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن بھی معطل جبکہ دھندکےباعث ریلوےکاپہیہ بھی جام ہوگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کےمطابق موٹروےایم2لاہورسےاسلام آبادتک دھندکےباعث بند، حدنگاہ میں کمی کی وجہ سے موٹروے ایم3 پرلاہور سےملتان تک ٹریفک معطل رہی جبکہ موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک شدیددھندکےباعث ٹریفک نظام معطل رہا۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ موٹروےایم5رحیم یارخان سےروہڑی تک دھندکےباعث بندجبکہ حدنگاہ میں کمی کی وجہ سےموٹروے ایم 11پرلاہور سے سیالکوٹ تک ٹریفک معطل رہی۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہےکہ آئی جی موٹروےراجہ رفعت مختار کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی لین وائلیشن کے خلاف مہم جاری ہے ،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں ،موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ۔
سید عمران احمد کامزیدکہناہےکہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج برقرار ہے، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری کےباعث موٹروے پرٹریفک بجال کردی گئی۔
دوسری جانب دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، ٹرینوں کی آمدورفت بھی بدستور تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Leave a reply