دھنداورسموگ نےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹرویزکوٹریفک کےلئے مختلف مقامات سےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کاکہناتھاکہ موٹروےایم2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بندکردی گئی ، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ پر دھند اور سموگ کی وجہ سے ٹریفک معطل ،موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور سموگ کی وجہ سے گاڑیوں کا داخلہ بندکردیاگیا، موٹروےایم 5 ملتان سے سکھر تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بندکردی گئی۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔