
دھند، سردی اور بارشیں، آخر جاڑا آ گیا۔محکمہ موسمیات نے 6جنوری تک ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج ہلکی بارش اور برفباری، جبکہ پنجاب اور سندھ کے زیادہ ترمیدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہے گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آج موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،جبکہ چترال،دیر،سوات،کوہستان میں بارش،برفباری کاامکان ہے، اُدھر باجوڑ ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔مانسہرہ اورایبٹ آبادمیں بھی رات کےوقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔صوابی،مردان،پشاور،کوہاٹ ،کرک،کرم میں بارش اوربرفباری متوقع ہے،جبکہ نوشہرہ،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں درمیانی دھندپڑنےکی توقع بھی ہے۔
موسم کاحال بتانے والوں کاکہناہےکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اورراولپنڈی میں دھند چھائے رہنےکاامکان ہےجبکہ شیخوپورہ، قصور ،اوکاڑہ، ساہیوال اورسرگودھامیں بھی دھندمتوقع ہے۔فیصل آباد،جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، اوربہاولپورمیں بھی دھندچھائی رہےگی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بہاولنگر،خانیوال،خانپور،رحیم یارخان،ڈی جی خان میں دھندکی توقع ہے۔سندھ کےاضلاع سکھر،شکارپورمیں بھی دھندمتوقع ہےجبکہ کشمور،خیرپور،موہنجوداڑواورگردونواح میں دھند چھائےرہنےکی توقع ہے،اُدھرچمن،پشین،زیارت،قلعہ عبداللہ اورژوب میں بارش اورہلکی برفباری کاامکان ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔