دھند اور سموگ:بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
10

دھند اور سموگ کا راج،بارشیں کب ہوں گی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں آج بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔اُدھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ دوسری جانب ساحلوں اور روشنیوں کےشہر کراچی میں سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ آئندہ دنوں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

Leave a reply