دہشتگردوں کواینٹ کاجواب پتھر سے دینگے،محسن نقوی

0
33

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ دہشت گردوں اورسہولت کاروں کواینٹ کاجواب پتھرسےدیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلوچستان گورنرہاؤس میں آمد، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نےبلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی۔شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کااظہارکیاگیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر سطح پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ایپکس کمیٹی میں فیصلہ ہوا ہے کہ ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور آئین پاکستان کو ماننے والوں سے صرف بات چیت ہوگی۔ دہشت گرد گروہوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور اس فتنے کا سر سختی سے کچلا جائے گا۔ وزیر اعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی میں ریاست کو نہ ماننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کسی گروہ سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ ریاست کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔بلوچستان کی سیکیورٹی فورسز ، فرنٹیئر کور، پولیس اور لیویز کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔بلوچستان سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ہمارے لوگوں کو شہید کرنے والوں کو بھاگنے یا چھپنے نہیں دیں گے۔
سیکیورٹی فورسز اور عوام ایک ہیں۔ چند عناصر امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کئے فیصلوں کو بروقت اور قیام امن کے لئے ناگزیر قرار دیا۔

Leave a reply