نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خیبر کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور دیگر جوانوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور دیگر شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ایف سی اہلکار شہزاد اور شہید پولیس اہلکار اعجاز کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایف سی اہلکار شہزاد اور شہید پولیس اہلکار اعجاز نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے دونوں سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتے ہے، شہید ایف سی اہلکار شہزاد اور شہید پولیس اہلکار اعجاز نے اپنی جان دے کر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، دونوں کی لازوال قربانی کو قوم یاد رکھے گی۔
شہید ہونے والے دونوں جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کے جری افسروں و جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوٹیوب کا 2 نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان
ستمبر 12, 2024 -
حکومت کون بنائے گا..نون اور پیلز پارٹی کی حتمی بیٹھک.
فروری 19, 2024 -
امیربلاج ٹیپو کے قتل کیس، انویسٹیگیشن ٹیم کا اجلاس
مارچ 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔