دیپک لال:پاکستان کا پہلا ہندو اسٹنٹ کمشنر

انٹرویو:حفصہ علی۔ ڈسکورپاکستان
0
65

دیپک لال سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان پاس کرکے پاکستان کا پہلا ہندو اسسٹنٹ کمشنر بن گیا۔ دیپک لال کا تعلق سندھ کے ضلع جامشورو سے ہے۔ڈسکورپاکستان ٹی وی سے ایک خصوصی انٹرویو میں دیپک لال نے بتایا کہ وہ اپنے گاوں تھانہ بولھا خان کے پہلے سی ایس ایس آفیسر ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی میں سی ایس ایس کی طرف رجحان کم ہے۔ تاہم انھیں پڑھائی کے دوران سی ایس ایس کرنے کا شوق ہوا۔ دیپک کا کہنا تھا کہ وہ دن میں 6 سے 7 گھنٹے پیپر کی تیاری کرتے تھے۔ انہیں ایف بی آر کے ڈیپارٹمنٹ ان لینڈ ریونیو سروسز میں اسسٹنٹ کمشنر کا چارج دیا گیا ہے اور فی الوقت وہ لاہور میں زیرِ تربیت ہیں۔ دیپک کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل سپیریئر سروسز کے امتحان کیلئے انگریزی پر زیادہ توجہ دینی پڑتی ہے۔
ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے پرانکا کہنا تھا اپنے ملک پاکستان میں بطور ہندو انہیں کبھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا، اگر پاکستان میں ہندووں کیلئے حالات زیادہ خراب ہوتے تو اب تک ملک چھوڑ کے جا چکا ہوتا۔ دیپک لال کے مطابق انکے ساتھ بیچ میں 4 اور ہندو لوگ بھی سی ایس ایس امتحان میں پاس ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا چارج ملنے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اگر آپکو کوئی ذمہ داری ملتی ہے تو آپکا فرض ہے کہ اسے پورا کریں۔

Leave a reply