عالمی یوم ذہنی صحت کےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مر یم نواز نے کہا ہےکہ ذہنی صحت ہی سکون دل کی کلیدہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ذہنی سکون ، مثبت خیالات اور متوازن زندگی کی بنیاد ہیں،ذہنی مسائل کا سامنا کرنے والے معاشرتی بے حسی کی بجائے توجہ اور محبت کے حقدار ہیں۔ ذہنی صحت ہی سکونِ دل کی کلید ہے،بد قسمتی سے ذہنی صحت کے عوامل کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، ذہنی مسائل کو سنجیدہ نہ لینے سے لوگ خاموشی سے تکلیف سہتے ہیں۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ ذہنی بیماری کاعلاج جسمانی بیماری کی طرح ضروری امر ہے، پنجاب میں ذہنی صحت کے لئے درکار سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں، ان کے احساسات کو سمجھیں اور انہیں یقین دلائیں کہ وہ تنہا نہیں ۔ ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔