تامل فلموں کےاداکارالوارجن کو بھگدڑ کیس میں گزشتہ روزگرفتارکیاگیاتھاجس کو اب ضمانت پررہاکردیاگیاہے۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق ’پشپا2‘کی اسکریننگ کےدوران بھگدڑ مچنے کے واقع میں الوارجن کو گزشتہ روزگھرسےگرفتارکیاگیاتھا،اداکارکوآج تلنگانہ ہائیکورٹ نے 50 ہزار بھارتی روپے کی ضمانت کے مچلکوں پر4 ہفتوں کی عبوری ضمانت دےدی ہے۔جس کےبعدالوارجن کواعلیٰ الصبح جیل سے رہا کردیاگیا۔
جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےالوارجن کاکہناتھاکہ قانون کی پاسداری کرنےوالاشہری ہوں پریشانی کی کوئی بات نہیں ۔
الو ارجن نے مشکل وقت میں مداحو ں کے سپورٹ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ’یہ میرے اور میرے چاہنے والوں کے لیے ایک مشکل وقت تھا‘ ۔
اداکارکا سندھیا تھیٹر میں بھگڈر مچنے کے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ ’ پچھلے 20 سالوں سے میں اپنے ماموں کیساتھ فلمیں دیکھنے سینما گھروں جاتا رہا ہوں، یہ ہمیشہ سے ہی ایک خوشگوار تجربہ رہا لیکن اس مرتبہ چیزوں نے ایک غیر متوقع رخ لے لیا‘۔
واضح رہےکہ حیدرآبادکےسندھیاتھیٹرمیں 4دسمبرکوایک افسوسناک واقعہ پیش آیاجس میں فلم ’پشپا2‘ کی اسکریننگ کےدوران بھگدڑمچنےسےایک خاتون جان کی بازی ہارگئی جبکہ حادثےمیں اس کے 2بچےبھی شدیدزخمی ہوئےتھےجن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
فروری 1, 2025حریم سہیل پیاگھرسدھارنےکوتیار،مایوں کی تصاویر وائرل
جنوری 29, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔