راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی

0
9

مشیروزیراعظم راناثنااللہ نےتحریک انصاف کومذاکرات کےلئےآج رات 12بجےتک کی ڈیڈ لائن دےدی۔
اپنےایک بیان میں مشیروزیراعظم راناثنااللہ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کےانتظارکی بات نہیں ،ڈائیلاگ کرنابنیادی شرط ہے،پی ٹی آئی والے4سال کی حکومت میں مقدمات بناتےتھے،ہم ان سےبات کرتےتھے،آج رات12بجےتک آجائیں،وزیراعظم نےمذاکرات کی آفرکی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ملک کی بہتری کےلئے بات کرنےکےلئےتیارہیں،جب ہم اپوزیشن میں تھےتب شہبازشریف نےبانی پی ٹی آئی کوکہاتھابیٹھیں بات کریں ،2018کےبعدہمیں گلہ تھارزلٹ اُلٹ دیاگیاانہوں نےحکومت بنائی،اگرایسےواقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتےہیں توپارلیمانی کمیشن تشکیل ہونےدی جائے۔

Leave a reply